بریکٹ والے الجبری جملوں کا احتصار

 

بریکٹ والے الجبری جملوں کا احتصار

سب سے پہلے قطع خط  ___ کو حل کیا جاتا ہے

پھر چھوٹی بریکٹ (   ) کو حل کیا جاتا ہے

پھر درمیانی بریکٹ {   } کو حل کیا جاتا ہے

پھر بڑی بریکٹ [   ] کو حل کیا جاتا ہے


بریکٹ والی علامات کو حل کرنا


بریکٹ کے باہر اگر منفی – کی علامت ہو تو بریکٹ کے اندر والی علامتیں تبدیل ہو جاتی ہیں مثلا اگر منفی ہو تو جمع اگر جمع ہو تو منفی ہو جاتی ہے بریکٹ کے باہر اگر جمع کی علامت ہو تو بغیر کسی قسم کی تبدیلی کیے بریکٹ ہٹا دی جاتی ہے۔


بریکٹ کے باہر اگر کوئی ہندسہ یا لفظ ہو تو وہ بریکٹ کے اندر کے تمام ہند سوں یا لفظوں سے ضرب دی جاتی ہے۔ اگر دو بریکٹوں کے درمیان جمع +  نفی – ضرب× یا تقسیم ÷ میں سے کوئی بھی علامت نہ ہو تو اس کا مطلب ہے کہ دونوں جملوں کو آپس میں ضرب دی جائے گی۔


علامات کا حل کرنا

علامات میں سے سب سے پہلے تقسیم  ÷ پھر ضرب × پھر جمع +پھر تفریق – کیا جاتا ہے۔

اگر کوئی منفی کا ہندسہ ہو اور اس کی طاقت جو فٹ ہو تو طاقت کھولنے سے منفی کی علامت پٹا دی جاتی ہے۔

مثلاً  4 = ²(2–) , 81 = ⁴(3–)


مختلف علامات والے جملوں کو حل کرنا

جمع والےدو جملوں کو حل کرنا :

اگر دو جملوں کو جمع کرنا ہو تو ان میں سے اگر دونوں ہندسوں کی علامتیں جمع + کی ہوں تو دونوں ہندسوں کو جمع کر کے جواب میں جمع + کی علامت لگا دی جاتی ہے۔

منفی والےدو جملوں کو حل کرنا:

اگر دونوں ہندسوں کی علامتیں منفی – کی ہوں تو دونوں ہندسوں کو جمع کرکے جواب منفی – میں لکھ دیا جاتا ہے۔

جمع منفی والے دو جملوں کو حل کرنا:

اگر دونوں ہندسوں کی علامتیں مختلف ہوں یعنی ایک کی جمع + اور دوسرے کی منفی – ہو تو بڑے ہندسے میں سے چھوٹے ہندسے کو تفریح – کر دیا جاتا ہے جواب میں بڑے ہندسے کی علامت لگا دی جاتی ہے۔

اگر دونوں ہندسوں کی قیمت برابر ہوں اور ان کی علامتیں مختلف ہوں تو کاٹ دیا جاتا ہے یعنی جواب صفر 0  آتا ہے اور دونوں ہندسے ختم ہو جاتے ہیں۔



Post a Comment

0 Comments